ساڑھے3ہزار سے زائد آفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل

محکمہ کا ناقص رپورٹ پر سینکڑوں آفٹرنون سکول بند کرنے پر غورشروع ، اساتذہ نے اپنی مدد آپکے تحت مانیٹرنگ کا کام مکمل کیا
لاہور( کرائم رپورٹر)29 اضلاع میں ساڑھے تین ہزار سے زائد آفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل کر لی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے سخت مانیٹرنگ کرنے والے 92 منتخب اساتذہ کو ایک اعزازی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے اکائونٹ آفس کو اضافی تنخواہ جاری کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے مانیٹرنگ کی ناقص رپورٹ پر سینکڑوں آفٹرنون سکول بند کرنے پر غورشروع کردیا ہے۔منتخب اساتذہ نے بغیر سرکاری گاڑی اور اپنی مدد آپکے تحت مانیٹرنگ کا کام مکمل کیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بہترین اورسخت ایس او پیز کیمطابق مانیٹرنگ کرنے پر اساتذہ کو اعزازی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔