این اے 126 لاہور کے انتخابی نتائج کیخلاف توقیر عباس نے درخواست دائر کی تھی
اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ٹریبونل میں این اے 126 لاہور سے سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار کی دائر درخواست خارج کردی گئی۔ ای سی پی ٹریبونل نے این اے 126 میں سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ توقیر عباس نے دائر کی تھی۔الیکشن ٹریبونل نے سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست خارج کردی، ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی درست قرار دیدی۔