نواز شریف سے صدر ن لیگ لاہور سیف الملوک کھوکھر کی ملاقات

لاہور(خصوص رپورٹ)سربراہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے صدر ن لیگ لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، لاہور کی تنظیم، پارٹی امور اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،پارٹی کی تنظیم کو مزید مضبوط، متحرک اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ فعال بنانے کے حوالے سے بھی اہم امور پر گفتگو کی گئی۔