ڈسٹرکٹ ہسپتال ،بوگس تنخواہیں نکلوانے والا گینگ گرفتار

ملزموں سے درجنوں اے ٹی ایم کارڈز ،لاکھوں کی رقم بر آمد ،ایڈمن بھی ملوث
حجرہ شاہ مقیم (خصوصی رپورٹ)جینیٹوریل کے بوگس سٹاف کی مد میں ہر ماہ بوگس تنخوہیں نکلوانے والا گینگ پکڑا گیا گینگ میں ہسپتال کا ایڈمن اور جینٹوریل سٹاف کا سپروائز بھی شامل ملزمان کے قبضہ سے درجنوں اے ٹی ایم کارڈز اور لاکھوں کی رقم بر آمد کر لی گئی تفصیلات کے مظابق حساس ادارے کے افسران۔ضلعی انتظامیہ اور اینٹی کرپشن کی مشترکہ کارروائی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے جینیٹوریل سٹاف میں بھرتی بوگس سٹاف کی تنخواہیں اے ٹی ایم سے نکلواتے ہوئے سپروائزر شبیر جینیٹوریل احسن گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر ایڈمن ڈی ایچ کیو ہسپتال شبیر بھی گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزموں کے قبضہ سے بوگس سٹاف کے اے ٹی ایم کارڈز، لاکھوں کی بینک اے ٹی ایم سے نکلوائی گئی رقم بھی بر آمد کر لی گئی ایم ایس جام شہزاد حیدر کا کہنا تھا کہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہے مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ملزمان عرصہ دراز سے بوگس ملازمین کی تنخواہیں نکلوا رہے تھے ملزمان 32 ہزار کے بجائے غیر قانونی کٹوتی کر کے متعدد ملازمین کو 20 ہزار روپے دیتے تھے تمام گرفتار ملزمان کو اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔