پرتگال کی پارلیمنٹ نے ایک اہم بل منظور کیا ہے جس کے تحت بچوں کے سوشل میڈیا استعمال اور قواعد و ضوابط طے کیے گئے ہیں۔
بل کے مطابق 13 سے 16 سال کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی صرف والدین کی واضح اجازت سے ممکن ہوگی۔ 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا، ویڈیو و تصویر شیئرنگ اور آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز تک رسائی پہلے ہی ممنوع تھی اور اب اس پر عمل مزید سخت ہوگا۔والدین اجازت دینے کے لیے پرتگال کے سرکاری نظام "ڈیجیٹل موبائل کیی" (DMK) کا استعمال کریں گے، جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو عمر کی تصدیق کے مؤثر نظام بنانے ہوں گے، بصورت دیگر جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔بل کو 148 کے مقابلے میں 69 ووٹس سے منظور کیا گیا، جبکہ 13 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اب بھی بل میں ترامیم ممکن ہیں جب تک اسے حتمی شکل نہیں دی جاتی۔