مجھے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے : اعتزازاحسن

وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنے ہوئے  ہیں ‘ چیف جسٹس تو ہیں  لیکن ا ن کے  پاس  اختیارات  نہیں

اسلام آبا(آئی این پی ) معروف قانون دان چودھری  اعتزاز احسن نے کہا ہے   مجھے یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنے ہوئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے  ہوئے اعتزازاحسن نے کہا  سپریم کورٹ میں 15جج لگا دیئے گئے ہیں جن کو سیکنڈ کلاس سول جج بنا دیا ہے، ان کیلئے  سپریم کورٹ کے کوئی20 فیصد کیسز سننے والے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے مجھے جسٹس یحیی آفریدی پر ترس آتا ہے جن کا میں بہت احترام کرتا تھا جو چیف جسٹس تو  ہیں لیکن اب وہ سیکنڈ کلاس سول جج  بنے  ہوئے ہیں ، ان   کے پاس اختیارات ہی نہیں ہے، جو 90 فیصد کیسز سپریم کورٹ میں آتے ہیں ان  کے پاس وہ سننے کا اختیار بھی نہیں ہے