سکالرشپ پاکستانی خواتین کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی
لندن (آئی این پی )نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی طالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں ملالہ نے کہا کہ جب انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی تو ان کیلئے یہ نہایت اہم تھا کہ وہ ان لڑکیوں کیلئے کچھ کریں جو تعلیم کے حق کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں اور اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسکالرشپ پاکستانی خواتین کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔درخواستیں جمع کرانے کے لیے امیدوار آکسفورڈ پاکستان پروگرام کی ویب سائٹ oxpakprogramme.org پر اپلائی کر سکتی ہیں۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ وہ نئی طالبات کو آکسفورڈ میں خوش آمدید کہنے کی منتظر ہیں۔