دھی رانی پروگرام کے تحت منعقد تقریب میں جوڑوں کو جہیز، سلامی بھی دی گئی
راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دھی رانی پروگرام کے تحت 36جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں اجتماعی شادی کرنے والے جوڑوں کا تعلق راولپنڈی، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں سرگودھار ڈسٹرکٹ سے ہے۔ جوڑوں کو جہیز کا سامان، جیولری اور سلامیاں بھی دی گئیں۔ اجتماعی شادی کی تقریب میں ہرجوڑے کے خاندان کے 10،10افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈھول کی تھاپ پرگانے بھی پیش کیے گئے۔وزیرسوشل ویلفیئر پنجاب سپیل شوکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام تاریخی پروگرام ہے، بیٹیاں قوم کا سرمایہ ہوتی ہیں ان کا مستقبل محفوظ بنانا ضروری ہے۔ دھی رانی پروگرام شروع کرکے وزیراعلیٰ مریم نواز نے شفیق ماں سا فریضہ انجام دیا، ریاست اپنے وسائل عوام تک پہنچا رہی ہے۔