لاہور (کرائم رپورٹر) فلوٹنگ ریسٹورنٹ کو بنانے میں پے در پے پر مشکلات آرہی ہیں، نہر کے احاطے کے مسائل آنے کے بعد ڈیزائن کے مسائل بھی آنا شروع ہوگئے،ذرائع کے مطابق ریسٹورنٹ کے لیے پری کوالیفائی کی گئی تینوں کمپنیاں ڈس کوالیفائی ہو گئیں۔ ریسٹورنٹ بنانے کے لیے تینوں کمپنیوں کی جانب سے دیا جانیوالا پلان اور ڈیزائن مسترد کر دیا گیا ، قابل عمل ڈیزائن کی تیاری کے لیے مزید کمپنیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پری کوالیفائی کی جانیوالی کمپنیوں کی جانب سے دیا جانیوالا مجوزہ ڈیزائن نیسپاک سے منظور کرایا جائیگا،پی ایچ اے کے پاس تاحال کوئی چیف انجینئر موجود نہیں۔