معاملات انتہائی اوپر لیول تک طے ہو رہے ہیں:محمود اچکزئی

تھوڑا انتظار کریں مثبت پیشرفت ہوگی‘ فی الوقت خاموشی اختیار کر لیں: میڈیا سے گفتگو‘مائیک بندکرادیئے
 اسلام آباد (آ ئی این پی)        پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صحافیوں سے گفتگو کرنے سے انکار  کرتے ہوئے میڈیا کو مائک بند کرنے کا حکم دے دیا۔سینیئر صحافیوں کو گلے لگاتے ہوئے ان کے ہونٹوں پر اپنی انگلی رکھ دی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس سے جاتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں نے جب محمود اچکزئی  کو  گھیر لیا تو انہوں نے بعض دوستوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سول کپڑوں میں لوگ کھڑے ہیں۔معاملات انتہائی اوپر لیول تک طے ہو رہے ہیں۔تھوڑا انتظار کریں مثبت پیشرفت ہوگی۔بعض سینیئر صحافیوں کو انہوں نے گلے سے لگاتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ خاموشی اختیار کی جائے۔میڈیا کے نمائندوں نے جب مائک ان کی طرف کیے تو انہوں نے کیمرے بند کرا دئیے اور درخواست کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت خاموشی اختیار کر لیں۔