اسلام آباد میں 258 چینی شہری فارن ایکٹ کے تحت گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی)ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے اسلام آباد میں کریک ڈان کرتے ہوئے 258 چینی شہریوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے مشترکہ کریک ڈان کرتے ہوئے 400 کے قریب غیرملکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں 258 چینی شہری بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام نے غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمے  میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کاتعلق ویتنام، انڈونیشیا، ملائیشیا اور چین سے ہے جبکہ ویتنامی شہری گلبرگ گرینز میں اسپارکو پلازہ پرموجود تھے۔