صدر ڈویڑن میں 75، اقبال ٹاؤن میں 52 ، ماڈل ٹاؤن میں 56 مقدمات
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق انویسٹی گیشن سائبر کرائم میں شہریوں کی طرف سے ٹوٹل 1114درخواستیں موصول ہوئیں،سائبر کرائم میں 603 درخوستوں پر مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیاپیکا ایکٹ کے تحت 75 درخواستوں پر مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا،258 درخواستوں میں دونوں فریقین کا کمپرومائز ہو گیاسائبر کرائم میں ہراسمنٹ سے متعلق ٹوٹل 356 درخواستیں موصول ہوئیں،سائبر فراڈ اور آئی ڈی ہائیکنگ کے خلاف 753 درخواستیں موصول ہوئے ہیں،سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کے حوالے سے 05 درخواستیں موصول ہوئیںسائبر کرائم کے تحت کینٹ ڈویڑن میں 222مقدمات، سٹی ڈویڑن میں118 جبکہ سول لائن ڈویڑن میں 86 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیاصدر ڈویڑن میں 75، اقبال ٹاؤن میں 52 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں 56 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیاسماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی شہریوں کے مسائل کے ازالے کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں