لاہور پولیس کا یومِ آزادی پر سخت سکیورٹی پلان

10 روز میں 273 سرچ آپریشنز،، 107 ملزم گرفتار راستوں کی نگرانی 
لاہور(کرائم رپورٹر) یومِ آزادی، چہلم حضرت امام حسینٓ اور عرس حضرت علی ہجویریٓ کے موقع پر لاہور پولیس نے شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا۔ مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز جاری ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ 10 روز میں 273 سرچ آپریشنز کئے گئے، جن میں 7722 گھروں اور 3616 کرایہ داروں کی چیکنگ کی گئی۔ دوران کارروائی 24327 افراد کی جانچ پڑتال، 107 ملزمان گرفتار اور رواں سال مجموعی طور پر 7549 سرچ آپریشنز کئے گئے۔ 266431 گھروں، 113872 کرایہ داروں اور 840202 افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 4368 افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوئی۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت 443 مقدمات، 1156 اشتہاری مجرمان گرفتار، 850 منشیات کے مقدمات درج اور 88 افراد ضابطہ فوجداری 55/109 کے تحت زیر حراست لیے گئے۔ ناجائز اسلحہ کے 652 اور شراب نوشی کے 493 مقدمات درج کئے گئے۔ کارروائی کے دوران 479 ہوٹلوں، 285 گیسٹ ہاؤسز، 192 ہاسٹلز، 125 فیکٹریوں اور 11038 دکانوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قیامِ امن کے لیے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں اور ڈولفن و پی آر یو سکواڈ شہر بھر میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔