اسلام آباد میں آج 13 اگست کو بھی یوم آزادی کی چھٹی کا اعلان

 اسلام آباد (یواین پی) اسلام آباد میں آج13 اگست کو بھی یوم آزادی کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کی تعطیل کا اعلان ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے اسلام آباد میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملک میں یوم آزادی کے موقع پر اس بار ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان  ہے کیوں کہ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے تحت پاکستان میں 14 اگست بروز جمعرات کو یوم پاکستان کے موقع پر عام تعطیل ہوگی جب کہ اس سے اگلے ہی روز جمعہ 15 اگست کو چہلم امام حسینؓ ویسے تو چہلم کی چھٹی وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر اس دن مقامی تعطیل ہوتی ہے اور گزشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا