برمنگھم ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں دونوں انگلش اوپنرز کو پویلین واپس بھیج دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب کا آغاز ہوا تو پہلی ہی گیند پر بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، جبکہ اسی اوور کی آخری گیند پر دوسرے اوپنر بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔انگلینڈ کو کامیابی کے لیے مزید 119 رنز درکار ہیں، جبکہ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے مزید 8 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔اس سے قبل گزشتہ روز ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے ریکارڈ ساز 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور محمد عباس کے ہمراہ نویں وکٹ کے لیے 121 رنز کی تاریخی شراکت قائم کرکے پاکستان کو یقینی اننگز کی شکست سے بچایا۔پاکستان نے دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے، جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے۔