قصور(خصوصی رپورٹ) منڈی عثمان والا میں والی بال میچ کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ منڈی عثمان والا کے علاقہ موضع رنگے والا میں والی بال میچ کے دوران جھگڑا ہوا، جس کے بعد مبینہ فائرنگ سے پہلے فریق کے ذکر حسین اور ندیم جبکہ دوسرے فریق کے جمیل، محمد حسین اور جاوید فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف مقامات پر گولیاں لگیں اور انہیں ریسکیو ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔