شورکوٹ:والی بال کھیلتے نوجوان پر فائرنگ، شدید زخمی کر دیا گیا

شورکوٹ(خصوصی رپورٹ )شورکوٹ میں فائرنگ کرکے 17سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ شورکوٹ کے نواحی علاقہ موضع خاکی لکھی میں 17 سالہ نوجوان امن عباس والی بال کا میچ کھیل رہا تھا کہ ملزم محمد علی نے آتے ہی اس پر پسٹل سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں امن عباس شدید زخمی ہوگیا، اطلاع پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کردیا ، ملزم فرار ہو گیا۔ شورکوٹ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی۔