قصور(خصوصی رپورٹ) کارخانہ میں گھس کر فائرنگ، شہری بال بال بچ گیا، ملزمان فرارہوگئے۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور کے علاقہ روہی نالہ بستی ونیکاں قصور کے رہائشی محمد رمضان ولد طالب حسین نے تھانہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی کہ عقیل اور اس کے دیگر 3 نامزد مسلح ساتھی زبردستی اس کے کارخانہ میں داخل ہوئے۔ ملزموں نے آتے ہی اس پر تشدد کیا اورفائر مارنے کی کوشش کی۔درخواست گزار کے مطابق اسی دوران فائر کی آواز سن کر اردگرد کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے، جس پر ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔