اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ کی قواعد و استحقاق کمیٹی نے اراکین سینیٹ سے بدسلوکی کرنے والے اے ایس ایف اور پی آئی اے کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔ چیرمین کمیٹی نے کہا کہ نظام نہیں بلکہ ہم خود گل سڑ چکے ہیں۔جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید وقار مہدی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر سعدیہ عباسی، سینیٹر دوست علی جیسر، سینیٹر جان محمد اور سینیٹر فیصل سلیم الرحمان نے شرکت کی۔اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے وفاقی وزیر مواصلات کے خلاف پیش کردہ تحریک استحقاق کا معاملہ ان کی درخواست پر آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔کمیٹی نے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی اے ایس ایف اہلکاروں کی بدسلوکی سے متعلق تحریک استحقاق پر غور کیا۔ اے ایس ایف حکام نے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری سے معذرت کی