اشنا شاہ نے پنجابی میں انٹرویو دے کر مداحوں کو حیران کر دیا

اشنا شاہ نے پنجابی میں انٹرویو دے کر مداحوں کو حیران کر دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں پنجابی زبان میں انٹرویو دے کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ پنجابی لوگ اپنی مادری زبان پر فخر نہیں کرتے اور بولنے میں شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پنجابی کینیڈا میں سکھ برادری سے سیکھی، کیونکہ والدہ گھر میں پنجابی نہیں بولتیں تھیں۔ اشنا شاہ نے مزید کہا کہ پنجابی زبان، موسیقی اور ثقافت بہت خوبصورت ہیں، اور لوگوں کو اپنی مادری زبان پر فخر کرنا چاہیے۔پوڈکاسٹ میں اشنا شاہ کو روانی سے پنجابی بولتے سن کر مداحوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔