صدر چنگدو، شنگھائی،سنکیانگ کے خودمختار علاقہ کا دورہ اورصوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)صدر آصف زرداری چینی حکومت کی دعوت پردس روزہ دورے پر آج چین روانہ ہوں گے۔وہ 12 سے 21 ستمبر تک اپنے دورے کے دوران چنگدو، شنگھائی،سنکیانگ کے خودمختار علاقہ کا دورہ اورصوبائی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔صدرمملکت خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری، مستقبل کے روابط کے منصوبوں اور سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کرینگے ۔