جہانیاں(خصوصی رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیٹیوں کا عالمی دن 11اکتوبراتوار کو منایا گیا اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف سماجی تنظیموںکی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔گھروں کی رونق بیٹی سے ہوتی ہے جو ماں کی دوست اور باپ کی لاڈلی ہوتی ہے۔اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام 2012 سے ہر سال 11 اکتوبر کو بیٹیوں کا عالمی دن باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد بیٹیوں کو با اختیار اور پْر اعتماد بنانا، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔بیٹی خاندان میں غیر مشروط محبت اور پیار کی علامت ہوتی ہے۔ جس لمحے وہ پیدا ہوتی ہے، تب سے لے کر اپنی زندگی کی آخری سانس تک والدین کے ساتھ ایک منفرد تعلق بنائے رکھتی ہے۔