عراقی قوانین میں ترمیم، 9 سالہ لڑکی سے شادی کی اجازت پر غور شروع

بغداد (آئی این پی )      عراق کی جانب سے شادی کے قوانین میں ترمیم کی خبروں نے تنازع کھڑا کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے رپورٹ عراق میں مردوں کو 9 سال کی لڑکیوں سے شادی کی اجازت دی جائے گی، جس کے بارے میں سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ ترمیم سے خواتین کے حقوق واپس، ملک میں کم عمری کی شادیوں میں اضافہ ہوگا۔بھارتی اخبار کے مطابق عراق ملک کے شادی کے قانون میں قانونی ترامیم منظور کرنے کے لیے تیار ہے جس کے تحت مردوں کو نو سال جیسی کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔