فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں بیک لاگ مکمل ختم ہوگیا‘ ارجنٹ کیٹیگری میں ایک لاکھ 70 ہزار کا بیک لاگ ہے: ڈی جی پاسپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی ) ڈائریکٹرجنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی قاضی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا ہے کہ پرنٹرز آنے سے صلاحیت بڑھی، فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں پاسپورٹس کا بیک لاگ مکمل ختم ہوگیا،ارجنٹ کیٹیگری میں ایک لاکھ 70 ہزار کا بیک لاگ ہے جو آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ختم ہوجائے گا ۔قائمہ کمیٹی نے شہریت دینے سے متعلق قانون میں ترمیم کا بل منظور کرلیا جس کے تحت غیر ملکی کے بچے کی پیدائش پر پاکستانی شہریت نہیں دی جائیگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس پیرکو منعقد ہوا جس میں پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ زیربحث آیا اور اجلاس میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی قاضی نے داخلہ کمیٹی کو بریفنگ بھی دی۔ دوران بریفنگ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے بتایا کہپہلے ہر روز 75 ہزار پاسپورٹس بننے آتے تھے جب کہ صلاحیت 22 ہزار کی تھی مگر اب ہمارے پاس 25 پرنٹرز آنے سے صلاحیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 20 سال پرانی مشینوں کو استعمال کیا جارہا تھا، پہلے ہر روز 75 ہزار پاسپورٹس بننے آتے تھے جب کہ صلاحیت 22 ہزار کی تھی مگر اب ہمارے پاس 25 پرنٹرز آنے سے صلاحیت میں اضافہ ہوگیا ہے، ای پاسپورٹس کی دو نئی مشینیں بھی آرہی ہیں۔