پاک فضائیہ کی کامیابی کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر مقبول

پاک فضائیہ کی کامیابی کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر مقبول

پاک فضائیہ نے 7 مئی کی رات بھارت کے فضائی حملے کا موثر جواب دیا، جس میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے گئے۔

ان میں ایک فرانسیسی طرز کا جدید جنگی طیارہ بھی شامل تھا۔ بین الاقوامی میڈیا اور فرانسیسی کمپنی نے اس کی تصدیق بھی کی۔ اس کامیابی کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئے، جہاں ان کی بریفنگ اور بیانات نے توجہ حاصل کی۔انہوں نے پاک فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ کے اسکور کو 6-0 کے طور پر بیان کیا، جس پر سوشل میڈیا پر ان کی تعریفوں کی بھرمار ہوگئی۔ صارفین نے ان کے انداز بیان، پریزنٹیشن اور خاص طور پر بھارتی جنگی طیارے "رافیل" کے بارے میں دیے گئے تبصرے کی بھی تعریف کی، جس میں انہوں نے کہا کہ "رافیل طیارہ اچھا ہے لیکن اسے اُڑانے والے ناتجربے کار ہیں۔"

سوشل میڈیا پر ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا نام 83 ہزار سے زائد پوسٹس کے ساتھ ٹرینڈ کرنے لگا، اور انہیں پارٹ ٹائم پائلٹ اور فل ٹائم روسٹر بھی قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ، کئی صارفین نے کہا کہ اگر وہ لیکچر دیں تو تمام طلبہ کا جی پی اے 4 آ جائے گا۔پاک فضائیہ کی اس کامیابی پر جہاں قوم کا جوش و جذبہ بڑھا، وہیں بھارتی فوج کی پریشانی بھی نمایاں ہوئی، جس پر صارفین نے بھارتی فوج کی پریس بریفنگ کی ویڈیو کے ساتھ پاک فضائیہ کی کامیابی کو خوب سراہا۔