مانسہرہ: نوری ٹاپ پر پھنسے 8 افراد ریسکیو، 22 افراد کا قافلہ مشکلات کا شکار

مانسہرہ: نوری ٹاپ پر پھنسے 8 افراد ریسکیو، 22 افراد کا قافلہ مشکلات کا شکار

ڈی پی او مانسہرہ کے مطابق نوری ٹاپ کے سیاحتی مقام پر برفباری اور گلشئیرز کی زد میں آکر 8 افراد پھنس گئے تھے جنہیں پولیس اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ ٹیم نے کامیابی سے ریسکیو کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، جنگ کے خطرات کے باعث آزاد کشمیر کے شادرہ نیلم ویلی سے 22 افراد پیدل سفر کرتے ہوئے جھل کھڈ ناران آ رہے تھے۔ اس دوران نوری ٹاپ کے قریب شدید برفباری کی وجہ سے 8 افراد راستے میں پھنس گئے۔ ناران پولیس، کے ڈی اے اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ان افراد کو تلاش کر کے ریسکیو کیا۔

اس دوران، 22 افراد میں سے 19 کو ناران پہنچا دیا گیا، تاہم مانسہرہ میں شدید سردی، برفباری اور آکسیجن کی کمی کے باعث قافلہ میں شامل ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دیگر دو افراد کی لاش سمیت آزاد کشمیر نیلم کی ریسکیو ٹیم نے ریسکیو کر لیا۔ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران تمام کوششیں کی گئیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔