نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ملتان نے لاہور بلیوز کو 3 رنز سے شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ملتان نے لاہور بلیوز کو 3 رنز سے شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دسویں میچ میں ملتان نے لاہور بلیوز کو محض 3 رنز کے فرق سے شکست دے دی۔

 پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ملتان کی جانب سے محمد شہزاد 54 رنز، عرفات مہناس 35 رنز اور عامر یامین نے صرف 6 گیندوں پر 24 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ لاہور بلیوز کی جانب سے محمد رضوان نے 3 وکٹیں جبکہ محمد سلمان، شاہد عزیز اور نثار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں لاہور بلیوز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے عمر صدیق 91 رنز اور علی رزاق 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 ملتان کی طرف سے عرفات مہناس اور سراج الدین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر یامین اور موہیر سعید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس شاندار مقابلے کے بعد ملتان کی ٹیم کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اہم پوائنٹس حاصل ہوئے اور لاہور بلیوز کو زبردست مقابلے کے باوجود شکست کا سامنا کرنا پڑا۔