ایران نے امریکہ میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا

ایران نے امریکہ میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال امریکہ میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے گا، جس کے باعث عالمی کھیلوں کے حلقوں میں نئی بحث اور تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

ایران کے وزیر کھیل ے کہا کہ ایران امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا کیونکہ امریکی حکومت کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی خبروں کے بعد یہ اقدام ناگزیر ہو گیا ہے۔ وزیر کھیل کے مطابق ایسے حالات میں ایران کے شہریوں اور کھلاڑیوں کی جانیں محفوظ نہیں، اور ایسی صورت میں ٹیم بھیجنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو آئندہ فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ممالک ہیں، اور ایران کے گروپ اسٹیج کے تمام میچز امریکی شہروں لاس اینجلس اور سیئٹل میں شیڈول ہیں، جس کی وجہ سے ٹیم کی شرکت کے لیے حالات انتہائی نازک ہیں۔ایران فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے بھی ورلڈ کپ میں شرکت پر خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں کون اپنی قومی ٹیم کو امریکی شہروں میں بھیجے گا۔

دریں اثنا فیفا کے صدر  جانی انفینٹینو کے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت دی تھی، اور ایران فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک تھا۔یہ فیصلہ نہ صرف عالمی فٹبال کی برادری میں بحث کا باعث بنا ہے بلکہ کھیلوں کی سیاست اور بین الاقوامی تعلقات میں بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔ ایران کی غیر موجودگی گروپ اسٹیج کے مقابلوں پر بھی اثر ڈال سکتی ہے اور اس سے میچز کے شیڈول اور تماشائیوں کی دلچسپی پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔