پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے قومی مینز ٹیم کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔
کوالیفائرز ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے، اور گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اپنی کوالیفائنگ مہم کا آغاز 25 مارچ کو شام کے خلاف میچ سے کرے گا، جو الاحساء، سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں اسٹیفن کانسٹینٹائن بطور ٹیم ہیڈ کوچ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔قبل ازیں، فیفا نے آئینی ترامیم کی منظوری نہ ہونے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی عائد کی تھی، جس کے باعث پاکستان کی ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی۔ تاہم، پی ایف ایف کی جانب سے آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد، فیفا نے پابندی ختم کر دی ہے، جس سے پاکستان ٹیم کو کوالیفائرز میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم 25 مارچ کو شام کے خلاف اپنا پہلا کوالیفائر میچ کھیلے گی، جو الاحساء، سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ اس میچ میں اسٹیفن کانسٹینٹائن بطور ہیڈ کوچ ٹیم کی قیادت کریں گے۔