لاہور میں بارش کا سسٹم داخل، فضائی آلودگی میں اضافہ

لاہور میں بارش کا سسٹم داخل، فضائی آلودگی میں اضافہ

باغوں کے شہر لاہور میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، اور محکمہ موسمیات نے شہر میں ابر رحمت برسنے کی نوید سنادی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مارچ تک وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے، اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب، لاہور فضائی آلودگی کے لحاظ سے شہریوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے، جہاں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 171 ریکارڈ کی گئی۔ جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 220، عسکری ٹاؤن میں 186، غازی روڈ انٹرچینج پر 186 اور ویلنشیا ٹاؤن میں بھی آلودگی کی شرح 186 ریکارڈ کی گئی۔