دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں روایتی شندور پولو فیسٹیول 2026 کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے۔
فیسٹیول کا انعقاد خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ پاک فوج کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد خطے میں سیاحت اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی تھے جنہوں نے فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شندور پولو فیسٹیول کو قومی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی اور سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔فیسٹیول کے پہلے روز روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا، جسے شائقین نے بھرپور انداز میں سراہا۔تقریب کے دوران پیرا گلائڈنگ کے شاندار مظاہرے نے بھی حاضرین کی توجہ حاصل کی اور ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔شندور پولو فیسٹیول 2026 تین روز تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے سیاح، کھیلوں کے شائقین اور غیر ملکی مہمان بھی شرکت کر رہے ہیں۔