میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں وزیر کی لاش ملنے پر شناخت کر کے تدفین کر دی تھی،ورثاء خوشی سے نہال
میاں چنوں ( خصوصی رپورٹ) ایک ماہ قبل مردہ قرار دے کر تدفین کردینے والا شخص زندہ گھر واپس پہنچ گیا،وزیر نامی شخص کی نعش ملنے پر اہل خانہ نے تدفین کر دی تھی،زندہ گھر واپس پہنچنے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے،تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں ایک ماہ قبل مردہ قرار دے کر دفن کئے جانے والا شخص زندہ گھر لوٹ آیا، ایک ماہ قبل گھر والوں کو اطلاع ملی کہ وزیر وفات پاگیا ہے جسکی لاش ملی ہے ، ورثاء نے لاش وصول کرکے شناخت کرکے تدفین کر دی تھی، گزشتہ ایک ماہ سے سوگ میں مبتلا گھر میں وزیر نامی شخص اچانک واپس آگیا جس پر وزیر کو زندہ دیکھ کر اہل خانہ اور فاتحہ خوانی کے لئے موجود افراد ہکے بکے رہ گئے، وزیر کو زندہ دیکھ کر اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے، اہلیان علاقہ کے مطابق ایک ماہ قبل جس شخص کی تدفین کی گئی وہ ہو بہو وزیر سے ملتا جلتا تھا۔