ب فارم بنوانے گئی خواتین پرزمیندارکاتشدد،بالوں سے گھسیٹتارہا

لائن میں کھڑاہونے پرشبیرالنسا،گلنازکا ملزم ظہیرکی خواتین سے جھگڑاہواتھا
 گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)بچوں کے ب فارم بنوانے گئی خواتین پرزمیندارکاتشدد،بالوں سے پکڑکرگھسیٹتارہا۔شبیرالنساء اورگلنازبی بی نادراوین کے سامنے لائن میں کھڑی تھیں کہ ظہیرعباس نے حملہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گا ئوں 213۔ای بی کی رہائشی شبیرالنساء  اورگلنازبی بی اپنے بچوں کے ب فارم بنوانے کے لئے گا ئوں میں آئی نادراوین کے سامنے لائن میں کھڑی تھیں کہ اس دوران زمیندارظہیر عباس نے دونامعلوم افراداوراپنی ساس اوربیٹی سمیت ان پرحملہ کردیااس دوارن ظہیرعباس دونوں خواتین کوبالوں سے پکڑکرگھسیٹتارہا، گا ئوں کے لوگوں نے منت سماجت کرکے خواتین کی جان بخشی کروائی ۔بتایاگیاہے کہ لائن میں کھڑاہونے پرشبیرالنساء  اورگلنازکاظہیرعباس کی خواتین سے جھگڑاہواتھا ،پولیس نے دوخواتین سمیت دیگرملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔