لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے8اضلاع میں نئے سی ای اوز کی تعیناتیاں کی ہیں، ڈاکٹر احمد خان، سینئر میڈیکل آفیسر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کو سینئر میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو چنیوٹ تعینات کر دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد ثاقب منیر، سینئر میڈیکل آفیسر سی ای او چنیوٹ سے تبدیل ہو کر فیصل آباد میں سی ای او تعینات ہوئے ہیں۔ڈاکٹر محمد کاشف ندیم، ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈی ایچ اے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ترقی پا کر سی ای او ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیے گئے ،ڈاکٹر عبدالمجید نیازی، ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال سٹی کو سی ای او ساہیوال مقرر کیا گیا ،ڈاکٹر محمد فرحان سعید، سینئر میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو لودھراں کو سی ای او لودھراں تعینات کر دیا گیا۔ڈاکٹر محمد عابد، ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر سی ای او منڈی بہاوٓالدین سے تبدیل ہو کر ایڈیشنل پی ایم او ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوٓالدین تعینات کیے گئے۔ڈاکٹر کرن ارشد، سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوٓالدین کو نئی سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاوٓالدین مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فریاد بٹ، ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز گوجرانوالہ ڈویڑن سے تبدیل ہو کر سی ای او حافظ آباد تعینات ہوئے ہیں جبکہ ڈاکٹر ظہیر احمد سے سی ای او حافظ آباد کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔