بٹ کوائن کی قیمت1لاکھ 17ہزارتک پہنچ گئی

واشنگٹن (آئی این پی )دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 1لاکھ 17ہزار تک جا پہنچی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بٹ کوائن معمولی اتار چڑھا ئوکے بعد 1لاکھ 16ہزار 333ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے جس نے دنیا بھر کے تاجروں کو حیران کر دیا ۔کوائن ڈیسک کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا کی تجارتی نشست کے دوران بٹ کوائن نے 1لاکھ 15ہزار 469ڈالر کی سطح کو چھوا۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس کی قیمت میں 4.3فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔