امن کی کوششوں کیلئے ٹرمپ انتظامیہ اپنا کردار جاری رکھے گی، ایران سفر کیلئے محفوظ نہیں ہے،ترجمان محکمہ خارجہ
واشنگٹن (آئی این پی )ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ ابھی جنگ جاری ہے ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ میں معصوم لوگوں کی اموات نہیں ہونی چاہئے، امن کی کوششوں کیلئے ٹرمپ انتظامیہ اپنا کردار جاری رکھے گی، ایران سفر کیلئے محفوظ نہیں ہے۔ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ مارکوروبیو کے دورہ ملائیشیا میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر بات ہو رہی ہے، محکمہ خارجہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے، محکمہ خارجہ میں تاریخی سطح کی تنظیم نو کی جا رہی ہے اوراسے جدید دور کی ضروریات کے مطابق ڈھالا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ سفارت کاری کے ذریعے عالمی تبدیلی کا ذریعہ بن سکتا ہے لیکن فیصلوں کے موثر نفاذ اورنتائج کے حصول کے لیے وسیع اصلاحات ناگزیر ہیں۔