منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

 6 کارروائیوں  کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار،1 کروڑ 17لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 153.4 کلو گرام منشیات برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف  شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے6 کارروائیوں  کے دوران 7 ملزمان کو گرفتارکرکے1 کروڑ 17لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 153.4 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق لیاری کراچی میں کالج کے قریب ملزم سے 7.7کلو چرس برآمد کرلی  یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہیناردرن بائی پاس کراچی کے قریب گاڑی سے 120کلو چرس برآمد کرکے 2ملزمان کوگرفتار کرلیارنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی 18کلو چرس اور 1.3کلو آئس برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاپشاور میں کرکٹ گراؤنڈ کے قریب ملزم سے 2.4کلو چرس برآمد کر لی انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب ملزم سے 2کلو چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیاکارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے