ناقص تفتیش اور مقدمات میں تاخیر پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہو گی،اختیارات کا غلط استعمال روکا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر )پولیس میں احتساب اور اصلاحات کے نئے دور کا آغاز ، وزیر اعلی نے مریم کا انصاف پروجیکٹ لانچ کر دیا۔مریم کا انصاف پنجاب پولیس میں احتساب کا بڑا آپریشن ثابت ہو گا،58 ہزار سے زائد شکایات کے بعد پولیس نظام میں ہنگامی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیاناقص تفتیش اور مقدمات میں تاخیر پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہو گی،پولیس افسران کی جوابدہی کے لیے نیا سخت احتسابی نظام تشکیل دیا جائے گا شہریوں سے بدسلوکی اور زیادتی کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا میکانزم بھی تیار کرلیا گیا۔ تمام آپریشنز کی ویڈیو ریکارڈنگ لازمی ہوگی ،گرفتاری اور چھاپوں کے ایس او پیز دوبارہ تیار، اختیارات کا غلط استعمال روکا جائے گاشکایات کے فوری ازالے کے لیے گزیٹڈ افسر براہ راست ذمہ دار ہوگا،دو سالہ ریکارڈ کی چھان بین، کارکردگی کی بنیاد پر کارروائی متوقع ہے۔