مغوی ڈیڑھ کروڑ ادا کرکے آزاد ہوا، بعد میں پولیس کواطلاع دیدی مقدمہ درج
پتوکی (خصوصی رپورٹ)اغوا برائے تاوان کیس میں ملوث 8 اغوا کار ملزم گرفتار، تاوان کی رقم 75 لاکھ روپے بر آمد ،ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے تاوان کی رقم شہری کو واپس کر دی،ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی خالد اسلم کی سربراہی میں ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ،پولیس نے اغوا برائے تاوان کیس میں ملوث 13 ملزموں کو ٹریس کر کے 8 اغوا کاروں عمران پاڈا، غلام علی، عثمان،مرتضیٰ، علی رضا، محمد حسین، فیصل اور زاہد سلطان کو گرفتار کر لیا،ملزموں نے کھارا روڈ کے رہائشی شیخ فرحان کو تاوان کیلئے اغوا کیا تھا،مغوی شیخ فرحان تاوان کی رقم ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کرکے ملزموں کے چنگل سے آزاد ہوا اور بعد میں پولیس کو اطلاع دی۔ تھانہ بی ڈویڑن پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔ ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کا کہنا ہے کہ بقایا 5 ملزموں کی گرفتاری اور تاوان کی بقایا رقم کی بر آمدگی کیلئے پولیس ٹیموں کی کوشش جاری ہے۔