ثبوت نہ ہونے پر منشیات کا ملزم بری

لاہور( کرائم رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج خلیل احمد عاصم نے منشیات کے ملزم عبدالغنی کو ثبوت کی عدم موجودگی کی بنا پر بری کر دیا ،ملزم7ماہ سے جیل میں قید تھا ،ملزم کے وکیل نیموقف اپنایا شہادتیں متعلقہ تھانہ میں ریکارڈ کی گئیں جو غیر قانونی عمل ہے،نمونہ منشیات لیبارٹری میں بھیجی گئی اس کی مقدار مکمل نہیں تھی جبکہ نمونے بھی تبدیل کئے گئے۔