لاہور میں آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کا شاندار افتتاح کر دیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے ٹریڈ ہاؤس کا افتتاح کیا، جبکہ آذربائیجان کے سفیر نے خصوصی شرکت کی اور خیرسگالی کا تحفہ بھی پیش کیا۔افتتاحی تقریب میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اور پنجاب میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پاک-آذربائیجان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور ٹریڈ ہاؤس کے قیام سے اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے، اور مستقبل میں پاک-آذربائیجان تجارتی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے گا۔