لندن (آئی این پی )برطانیہ میں سانپوں کی نئی نسل نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سانپ خاص طور پر گھروں میں جگہ بناتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے پتا لگایا ہے کہ بڑے سانپ کی ایک قسم جنہیںAesculapian snake کہا جاتا ہے، نے برطانیہ کے علاقے نارتھ ویلز میں گھر بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سانپوں کی لمبائی 6.5 فٹ تک ہے، جنہیں حادثاتی طور پر جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خوش قسمتی سے یہ سانپ زہریلے نہیں ہیں اور ان کے کاٹنے سے ہلاکت نہیں ہوگی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ سانپ زیادہ تر چھوٹے جانور جیسے چوہوں کا شکار زیادہ کرتے ہیں۔ تاہم احتیاط کے طور پر ان سانپوں سے محفوظ رہنے کیلئے حکام کی جانب سے برطانوی شہریوں کو اپنے گھروں کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔