شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)7ویں سالانہ دعوت اہلحدیث کانفرنس کل مرکزالرحمن اہل حدیث گوجرانوالہ روڈ،شیش محل چوک میں منعقد ہوگی جس کی صدارت مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سٹی امیر قاری عبدالرحمن شیخوپوری جبکہ مرکزی امیروسینیٹرعبدالکریم ،ضلعی امیر حافظ عبدالباسط شیخوپوری خصوصی شرکت کرینگے۔ کانفرنس میں مرکزی صدر اہلحدیث یوتھ فورس حافظ محمدسلمان اعظم،عبدالرشیدحجازی،قاری محمدحنیف ربانی،صاحبزادہ متعصم الٰہی ظہیر،مولانا قاری محمداسماعیل عتیق،محمدالیاس مدنی،خصوصی خطاب کرینگے۔