خاتون اغوا کیس میں گرفتار ملزم رہا

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نیبعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئیخاتون اغوا کیس میں گرفتار ملزم محمد جمیل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نیخاتون سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو کسی نے اغواء  کیا تھا؟ خاتون نے بتایا کہ مجھے کسی نے اغواء  نہیں کیا،میں شادی شدہ ہوں اور اپنے خاوند کے ساتھ رہتی ہوں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم محمد جمیل کے خلاف تھانہ لاری اڈا لاہور میں اغواء  کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا،درخواست گزار محمد جمیل سات ماہ سے بے گناہ جیل میں قید ہے،درخواست گزار کا خاتون کے اغوا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔