ایک سالہ بچہ چل بسا تھا، مایا نے ذاتی گرومنگ کو بچوں کی حفاظت پر ترجیح دی
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک کم عمر ماں کو اپنے دو کم سن بچوں کو شدید گرمی میں گاڑی کے اندر چھوڑنے کے باعث قتل کے الزام کا سامنا ہے، جس میں ایک سالہ بچہ چل بسا تھا۔غیرملکی میڈیارپور ٹس کے مطابق 20 سالہ مایا ہرنینڈیز پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ذاتی گرومنگ کو بچوں کی حفاظت پر ترجیح دی۔ استغاثہ کے مطابق 29 جون کو ہرنینڈیز نے بیکرز فیلڈ کے ایک پارکنگ لاٹ میں اپنی گاڑی میں ایک سالہ امیلیو گٹیریز اور دو سالہ میٹیو کو چھوڑ کر تقریبا ڈھائی گھنٹے ایک میڈ اسپاکے اندر گزارے، جہاں وہ لپ انجیکشن کروانے گئی تھی