انگین التان نے عالمی شہرت کا کریڈٹ پاکستانی مداحوں کو دیا

انگین التان نے عالمی شہرت کا کریڈٹ پاکستانی مداحوں کو دیا

ترکی کے مشہور ڈرامہ "ارتغرل غازی" کے اسٹار انگین التان دوزیاتان نے اپنی عالمی شہرت کا کریڈٹ پاکستانی ناظرین کو دیا ہے۔

 وہ ان دنوں کینیڈا کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مداحوں سے ملاقاتیں کی اور "ریڈ سی فلم فیسٹیول" میں بھی شرکت کی۔ ایک انٹرویو کے دوران انگین التان نے کہا کہ پاکستانی عوام کی تاریخی کرداروں، خاص طور پر ارطغرل جیسے کرداروں سے محبت نے ان کی عالمی شہرت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ناظرین میں ارطغرل کے کردار کے لیے جو محبت اور وابستگی دکھائی گئی ہے، وہ دیگر ممالک کے مداحوں سے مختلف ہے۔ انگین کے مطابق، ارطغرل کا کردار کرنے کے بعد انہیں منفرد شہرت ملی اور اس ڈرامے نے انہیں دنیا بھر میں پہچان دی۔انسٹاگرام پر انگین التان کے 5.2 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جن میں پاکستان، بھارت، اور بنگلہ دیش کے مداح بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی ان کے لیے ایک خاص ڈرامہ ہے، جو ان کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے اور اس کی کامیابی نے انہیں عالمی سطح پر مشہور کیا۔