اسلام آباد(آئی این پی )ڈی چوک اسلام آباد سے گرفتار 56ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں۔ اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے 56میں سے 53ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر 16دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردئیے ہیں، گرفتار ملزمان میں تین کم عمر بچے بھی شامل ہیں جن کی درخواستوں پر 13 دسمبر کے نوٹس جاری کیے گئے ۔ضمانت کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔