کار کی ٹکر سے زرینہ چل بسی، نہر اٹاری پل سے لاش ملی
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت2 افراد جاں بحق،2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ بنگلہ گوگیرہ کے قریب کار کی ٹکر سے پیدل جانیوالی 40 سالہ خاتون زرینہ بی بی جاں بحق ہوگئی۔ دوسرے واقعہ میں نہر اٹاری روڈ پل کے قریب سے ایک نامعلوم 40/45 سالہ شخص کی نعش بر آمد ہوئی،پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے نامعلوم شخص کے لواحقین کی تلاش اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔تیسرے واقعہ میں شیر گڑھ روڈ چک نمبر 3/1-A-L کے قریب موٹرسائیکل سوار اچانک روڈ پر کتے سے ٹکرا کر گر پڑے جس کے نتیجے میں 14 سالہ حامد اور 16 سالہ وقاص شدید زخمی ہوگئے۔