اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی فروخت کی افواہیں ، گوادر میں سلاٹر ہا ئوس کو اجازت دی گئی:وفاقی وزیر
مریدکے (خصوصی رپورٹ)گدھیکے گوشت کا ریٹ 8 ہزار روپے کلو ہونے کا انکشاف ہوا ہے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ گدھے کا گوشت 8 ہزار روپے فی کلو ہے، اتنا مہنگا گوشت کون سا ریسٹورنٹ والا خریدے گا، اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گوادر میں سلاٹر ہا ئوس کو گدھے کا گوشت فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ۔ اس موقع پر انہوں نے سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے یومِ استحصال پر احتجاج کیا اور اب اس نے یومِ آزادی پر بھی احتجاج کا پروگرام بنا رکھا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکا طویل عرصے بعد بھارت کو چھوڑ کر پاکستان کے قریب آیا ہے اور دنیا کا بہترین ٹیرف پاکستان کو ملا ہے، اس سے ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔