گورنر سندھ اور علی ظفر کا ڈھابے پر دال روٹی سے لطف اندوز ہونا وائرل

گورنر سندھ اور علی ظفر کا ڈھابے پر دال روٹی سے لطف اندوز ہونا وائرل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور گلوکار علی ظفر کی ڈھابے پر دال روٹی سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کے بعد گورنر سندھ اور علی ظفر کراچی واپسی کے دوران راستے میں ایک مقامی ڈھابے پر رکے، جہاں انہوں نے چوکر کی روٹی کے ساتھ دال کھا کر خوشگوار لمحات گزارے۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار اور دیگر شخصیات بھی ہمراہ تھیں۔ گورنر اور علی ظفر نے سادہ مگر ذائقہ دار کھانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحے عوام کے قریب ہونے کا بہترین موقع ہیں۔